گورکھپور: پرنسپل پی کے سنگھ نے کہاکہ بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں ماہ اگست کے دوران جملہ 290بچوں کی ہلاکتیں پیش ائے ہیں جس میں سے 2013بچے نیوناٹل ائی سی یو میں فوت ہوئے اور 77بچے دوسرے وارڈ میں ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جنوری سے لیکر اب تک اسپتال میں1250موتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزیدان واقعات کو بیان کرتے ہوئے ایک طویل خاموشی کے بعد سنگھ نے کہاکہ 27اور 28اگست کے درمیان میں37بچے اسپتال میں فوت ہوئے جن میں26بچوں کی موت نیو ناٹل ائی سی یو( این ائی سی یو) میں ہوئی جبکہ گیارہ بچے دوسرے وارڈ میں فوت ہوئے ۔
انہوں نے بتایا کہ جنوری میں 152(143این ائی سی یو اور نو انسیلا پالتھیس وارڈ میں فوت ہوئے)جبکہ فبروری میں 122( ایک سو سترہ او رپانچ)مارچ میں159( 141اور 18)اپریک میں 123(ایک سو چودہ اور نو)مئی میں 139( ایک سو ستاویس اور بارہ)جون میں137( ایک سوپچیس اور بارہ)جولائی میں128(95اور 33)۔پرنسپل نے کہاکہ مختلف امراض کا شکار بچے او رنوزائید ‘ کم وزن ‘ ایرقان ‘ پینومانیا ‘ انفیکشن کے وجہہ سے اسپتال میں شریک بچوں ان میں شامل ہیں۔
ان میں سے زیادہ تر تشویش ناک حالات میں دواخانہ کے اندر علاج کے لئے شریک کئے گئے بچے ہیں۔ سنگھ نے کہاکہ ’’ اگر قبل ازوقت مریضوں کو اسپتال لیاجاتا تو ممکن تھا کہ بہت سارے بچوں کی جان بچائی بھی جاسکتی تھی۔اسپتال میں بچوں کی موت کے سانحہ کے بعد چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے 12اگست کو ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا ہے۔ ریاستی حکومت نے ایڈیشنل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن انیتا بھٹناگر جین کو بھی برطرف کردیا ہے