اگر ہم 160ملین لوگوں کو کھانا فراہم کرسکتے ہیں ‘ تو ہم سات لاکھ روہنگیوں کو بھی کھانے کھلاسکتے ہیں۔ شیخ حسینہ

وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسین نے روہنگی خواتین کے آنسو پوچھتے ہوئے پناہ گزینوں میں امداد کی تقسیم کی کو کاس بازار میں مختلف کیمپس میں مقیم ہیں۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بیمار او رزخمی روہنگی مسلمانوں اسپتال میں علاج کرائیں اور انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کاکام کریں۔

اوکھایا کے کوکس بازار میں پناہ لئے ہوئے روہنگی مہاجرین سے ملاقات کے دوران انہوں نے بھروسہ دلایا کہ ’’ ہمارے پاس بنگلہ دیش کے160ملین افراد کو کھانا کھلانے کی قابلیت ہے اور ہمارے پاس 7لاکھ لوگوں کو بھی کھلانے کے کھانہ موجود ہے‘‘۔

شیخ حسینہ نے یہ کہاکہ ان کا ملک میں روہنگیوں کو انسانی بنیادوں پر چھوڑ رہا ہے اور ملک کی عوام سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ روہنگی پناہ گزینوں کے لئے جو کرسکتے ہیں اس کے ذریعہ مدد کریں۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ 24اگست کے بعد راکھین میں تشدد بھڑکانے کے بعد تین لاکھ کے قریب روہنگی پناہ گزین بنگلہ دیش میں داخل ہوئے ہیں جس کے بعد ان کی تعداد سات لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

میانمار کے اقدام کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہاکہ ’’ کیامیانمار حکومت بنا ء بات چیت کے کس طرح سینکڑوں اور ہزاروں افراد کو بے گھر کردیتی ہے صرف چند لوگوں کے لئے ؟‘‘۔

ڈھاکہ ٹربیون کی خبر کے مطابق وزیراعظم نے یہ کہاہے کہ ’’ میں بین الاقوامی کمیونٹی سے کہوں گی کہ وہ میانمار حکومت پر اپنے شہریوں کو واپس لینے کے دباؤ بنائے۔