اگر مسلمان یواین سے شکایت کرتے ہیں تو مودی کہیں پر بھی منھ دیکھانے کے قبل نہیں رہیں گے۔ اعظم خان

رامپور( یوپی):سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان نے پیر کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سارے ملک میں مسلمان کافی پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں اور اگر مسلم سماج اپنے مسائل کو لیکر یواین سے رابطہ کرتا ہے تو وہ سنگین نتائج کے لئے تیار ہوجائیں۔

انہوں نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ’’مسلمان ہندوستان میں ہراساں کئے جارہے ہیں اگر مسلم سماج اقوام متحدہ سے رجو ع ہوتا ہے اور اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم پیش کرتا ہے تو پھر مودی کہیں پر بھی اپنا منھ دیکھانے کے قبل نہیں رہیں گے۔

اس کو روکونہیں توسنگین نتائج کا سامنا کرنے کے لئے تیا ر ہوجاؤ‘‘۔خان نے کہاکہ ’’ مسلمان قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہے اور اس کو اپنی آخری سانس تک جاری رکھے گا‘ وہیں پر وزیر اعظم ناتو اسلام سے واقف ہیں اور نہ ہندوازم سے‘‘۔

اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو اپنا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے بیان اور عمل میں بڑا تضاد ہے۔خان نے کہاکہ چیف منسٹر غیر قانونی قبضوں ‘ اور اراضیات پرسخت اقدامات کی ایکٹنگ کرتے ہیں مگر ان کا ردعمل اس وقت دیکھائی نہیں دیتا جب ان کی ہی حکومت کا ایک منسٹر کروڑ ہا روپیوں کی لاگت سے اپنے گھر کے لئے ’’ غیر قانونی تعمیرات ‘‘ملوث پایا جاتا ہے۔