اگر مجھکو مل جائے راہِ مدینہ ۔محمد رفیع مرحوم کی گائے ہوئے ایک خوبصورت قوالی۔ویڈیو

نئی دہلی۔گوگل نے افسانوی گلوکار مرحوم محمد رفیع کی93ویں یوم پیدائش خصوصی ڈوڈل کے ذریعہ منائی۔

پنجاب کے امرتسرمیں موجودہ مجیھٹا گاؤں کے قریب میں واقعہ کوٹلہ سلطان سنگھ میں 24ڈسمبر 1924کو محمد رفیع پیدا ہوئے تھے‘ ہندوستان کے ایک مایہ ناز گلوکار کی حیثیت سے محمد رفیع کو پہچانا جاتا ہے۔

بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت کے مالک گلوکار نے اگر مل جائے راہ مدینہ‘ یا نبی سلم علیک‘ میری جھولی بھر دے ائے خدا‘ کملی والے مقبول قوالیں بھی پیش کی ہیں۔ محمد رفیع اپنے نغموں کی وجہہ سے ہی مقبول نہیں تھے‘ بلکہ انہو ں نے دل کو چھولینے والے بے شمار نعت ‘ حمد قوالی بھی پیش کئے ہیں۔

ان کی 93ویں یوم پیدائش کے موقع پر یہاں پر افسانوی گلوکار کو خراج عقید ت پیش کرنے کی غرض سے ہم بھی یہاں پر ان کی دل کو چھولینے والی قوالی پیش کررہے ہیں۔ استادوں کے استاد محمد رفیع