نئی دہلی:اوسوامی کی اوجھی حرکتوں کا سبب ان کے یہاں پر رہنے کی کوشش نظر آرہا ہے ۔
بگ باس سیزن دس کے گھر سے باہر پھینکے جانے کے بعد‘اے این ائی کو دئے گئے سلسلہ وار متعدد بیان دینے والے خود ساختہ سادھو نے دعویٰ کیا ہے کہ شو کے میزبان او ر بالی ووڈ کے دبنگ شو میں ان کے واپس لوٹ آنے کی گذارشیں کررہے ہیں۔
سوامی نے کہاکہ ’’ پچھلے تمام د س سیزن میں ‘اور بالخصوص اس سیزن میں جب تک میں گھر میں تھا ٹی آرپی اونچائی پر تھی’ اور اب ٹی آر پی صفر ہوگئی ہے۔
لہذا‘ سلمان خان اور میکرس اب دوبارہ وائیلڈ کارڈ داخلہ کے ذریعہ گھر واپسی کا اسرار کررہے ہیں۔اپنے شرائط پیش کرتے ہوئے سوامی نے کہاکہ ’’ میں نے انہیں کہہ دیا ہے میں10جنوری کو میری مجوزہ پریس کانفرنس میں سلمان خان آکرمیرے پیروں پر ناک رگڑکرمعافی مانگیں‘‘
۔اس کے اگلے ہی لمحے بیان تبدیل کرتے ہوئے ‘ سوامی اوم نے دھمکی دی کہ مجھے گھر میں واپس نہیں بلایاگیا تو میں شو کے گراینڈ فینالے میں جاکر اسٹیج پر ہی’’سلطان ‘‘کوپیٹیں گے
۔اے این ائی سے بات کرتے ہوئے سوامی نے کہاکہ ’’ سلمان غدار ہے‘ میں ایک لاکھ لوگوں کے ساتھ28جنوری کے ساتھ جاؤں گا اور سلمان خان کو اسٹیج پر ہی پیٹ پیٹ کر نیلا پیلا کردونگا۔ میں اسے مارنا نہیں چاہتا میں صرف اس کو اذیت پہنچاؤں گا‘‘۔