اکھییلیش نے نتیش اور بی جے پی دوستی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ’نہ نہ کرتے پیار تم ہی سے کر بیٹھے‘

لکھنو:اترپردیش کے سابق چیف منسٹر اکھیلیش یادو نے جمعرات کے روز بہار کے سیاسی حالات جہاں پر سینئر جنتا دل ( یو) لیڈر نتیش کمار نے راشٹرایہ جنتا دل( آر جے ڈی) سے اپنا رشتہ منقطع کرنے کے بعد این ڈی اے کی مدد سے نئی حکومت بنائی ہے پر پرانے گیت کے ذریعہ تبصرہ کیا۔

اکھیلیش یادو نے نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے پرانے ساتھی سے علیحدگی اختیار نہیں کرسکے۔

یادو نے کمارکو اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ نشانہ بنایا او رہندی کے سہارے سے کہاکہ’’ نہ نہ کرتے پیا رتم ہی سے کربیٹھے‘ کرنا تھا انکار مگر اقرار تم ہی سے کربیٹھے‘‘

چہارشنبہ کی شام کو بہار کے سیاسی حالات نے اس وقت کروٹ لی جب نتیش کمار اپنے استعفیٰ کیساتھ سامنے ائے۔