ملائم سنگھ یادو کے خلاف بغاوت پر سادھوی نرنجن جیوتی کا ردعمل
بلیا( اترپردیش)مرکزی وزیرسادھوی نرجن جیوتی نے آج چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو کو اپنے والد ملائم سنگھ یادو کی سماج وادی پارٹی کے صدارتی عہدہ سے ہٹادینے پر مغل شہنشاہ اورنگ زیب سے تشبہہ دی ہے۔
انہو ں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئیکہاکہ اکھیلیش صرف اشتہارات میں معقول ہیں حتی کے ان ک خاندان بھی مصروف نہیں ہے۔ خاندان میں اختلافات کی وجہہ سے وہ اورنگ زیب سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ بظاہرخاندانی اختلافات ملائم سنگھ منصوبہ نظر آتے آتا ہے لیکن ایک یادودن میں دوبارہ متحد ہوجائیں گے۔
ذات پات کی بنیا د پربی ایس پی امیدواروں کی فہرست جاری کرنے پر مایاوتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ سپریم کورٹ کو اس خصوص میں از خود کاروائی کرنے چاہئے۔
سادھوی نے یہ ادعا کیا کہ بی جے پی اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں ترقی اور امن وقانون کے مسئلہ پر مقابلہ کرکے واضح اکثریت حاصل کرے گی۔رام مندر کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ اعتقادکامعاملہ ہے اور جسے سیاسی رنگ نہیں دیاجاسکتا۔