پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے خلاف ورزیوں پر ہندوستان نے کہاکہ ہم کسی کے اگے جھکنے والے نہیں ہیں

نئی دہلی:خطہ قبضہ پر پاکستان فوج کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں پر اپناردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز میڈیاسے بات کرتے ہوئے ہندوستانی عوام کو یقین دلایا کہ حفاظتی دستوں کی جانب سے سرحد پارس ے ہونے والی فائرینگ کا منھ توڑ جواب دیاجارہا ہے ا ور کہاکہ ہندوستان کسی کے اگے جھکنے والا ملک نہیں ہے۔

راجناتھ سنگھ نے کہاکہ ہندوستان میں دیوالی کا جشن منایاجارہا ہے اور یہ صرف سرحد پر ہمارے فوجی جوانوں کی مستعدی کی وجہہ سے ممکن ہوا ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ عوام کو سیکورٹی فورسس پر پورا یقین ہے کہ وہ شیطان صفت دشمنوں کا صفایہ کردیں گے۔

پچھلی رات کوپاکستانی آرمی کی پشت پناہی میں سرحد پار سے درانداز ی کرنے کی کوشش کرنے والے دھشت گردوں سے ہندوستانی فوج کی مدبھیڑ کاواقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک ہندوستانی فوجی جوان کی ہلاکت ہوئی اور پاکستان فرار ہونے سے قبل دھشت گردوں سے مہلوک فوجی جوان کی نعش کومسخ کرتے ہوئے اپنی بربریت کاثبوت دیا تھا

جس پر ہندوستان کے فوجی حکام نے بھی پاکستان کی اس حرکت کو منھ توڑجواب دینے کا عزم ظاہر کیا۔

جموں کشمیر کی پاکستان سے جوڑی سرحد پرتشدد کے تازہ واقعات میں چار فوجی اورتین بی ایس ایف جوانوں کی ہلاکت کے واقعات پیش ائے ہیں۔جموں کے آر ایس پورا اور کتھواسیکٹر میں بھی پاکستانی رینجرس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرینگ کی۔