حیدرآباد۔اے ائی ایم ائی ایم کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی ایوان اسمبلی میں ستائش کی تھی جس کے ایک ہفتہ بعد ایک ایسا ویڈیو سوشیل میڈیا پر گشت کررہا ہے جس میں اکبر الدین اویسی ایوان اسمبلی میں ایک گلوکار اور بادشاہ کی کہانی سناتے ہوئے کے سی آر کی ناکامیوں اور وعدے خلاف کا مذاق اڑارہے ہیں۔
تاہم اے ائی ایم ائی ایم فلور لیڈر ’اقلیتی بہبود‘ کے مختصر مباحثہ میں حصہ لے رہے تھے اور بڑی پیمانے پر اقلیتوں کے متعلق اعلان کردہ اسکیمات پر چیف منسٹر کی ستائش کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ’’ غیرمنقسم آندھرا پردیش میں کسی بھی سیاسی جماعت نے اقلیتوں کے متعلق اس قدر اقدامات نہیں اٹھائے جیسا چیف منسٹر کررہے ہیں۔
ہم ان کے اس کارناموں پر چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ صاحب کے شکر گذار ہیں۔ ان کے لئے ان کارناموں کے بعد چیف منسٹر کا لفظ چھوٹا ہوجائے گا ۔ وہ بڑے اعزاز کے حقدار ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست چیف منسٹر کی بے شمار قربانیوں او رانتھک جدوجہد کے نتیجہ میں ہمیں تلنگانہ حاصل ہوا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ ’’ کچھ لوگ دعوی کررہے ہیں کہ ہماری قیادت ریاست کی تشکیل کی ذمہ دار ہے۔ مگر وہ لوگ یہ نہ بھولیں کے چندرشیکھر راؤ نے اپنی جدوجہد کے ذریعہ انہیں تلنگانہ ریاست کی تشکیل پر مجبور کیاہے‘‘