آندھرا پردیش کی سرحد سے متصلہ اڈیشہ کے ضلع ملکان گری میںآج سکیورٹی فورسس کے ساتھ گھمسان لڑائی کے درمیان کم سے کم24ماؤنوازوں کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیاجن میں اس کے چند سرکردہ قائدین بھی شامل ہیں۔
اس کاروائی سے بائیں بازو کے انتہا پسندوں کو زبردست دھکا لگا ہے۔ ملکان گیری سے سپریڈنٹ پولیس مترا بھانو مہاپاترا نے کہاکہ آندھرا ۔ اڈیشہ سرحد پر دور دارز کے چترا کنڈ علاق میں اس کاروائی کے دوران آندھرا پردیش کے سرکردہ مخالف نکسلائیٹ فورسس گرے ہاونڈس کے ایک سینئر کمانڈو بھی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہاکہ انکاونٹر کے مقام پر 24ماؤ نوازوں کی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں جن میں چند خاتون انتہا پسند بھی نعشیں بھی شامل ہیں۔شبہ کیاجاتا ہے کہ دیگر مشتبہ ماؤ نوازوں میں انتہاپسند قریبی گھنے جنگلات میں روپوش ہوگئے ہیں۔ آندھرا گرے ہاونڈس اور اڈیشہ پولیس نے آج صبح کی اولین ساعتوں میںیہ کاروائی شروع کی تھی۔
انہوں نے کہاکہ آج صبح کی فوجی کاروائی میں زخمی گرے ہاونڈس کے دوسینئر کمانڈوس کو بغرض علاج ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وشاکھاپٹنم منتقل کیاگیا تھاجن میں ایک دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ اس کی شناخت ابوبکر کی حیثیت سے کی گئی ہے دوسرے کا علاج جارہی ہے۔ادے او رچلپتی کے علاوہ چند دیگر سرکردہ ماؤ نواز جن کے سرپر انعام کا اعلان کیا گیا تھا اس کاروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس نے کہاکہ پناس پٹ گرام پنچایت کے تحت بیجنگ اور موہچی پٹنم کے درمیان پہاڑیوں میں گھیرے جنگلاتی علاقہ میں رات کے پچھلے پہر یہ خون ریزانکاونٹر انجام پایا۔اڈیشہ کے ڈی جی پی کے بی سنگھ نے کہاکہ انٹلیجنس سے موصولہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ کاروائی کی گئی تھی۔ انکاونٹر کے مقام سے دس رائفلس ‘ چار اے کے 47رائفلس‘ تین خود کار ائفلس ‘ کٹ بیاگس اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد ہوا۔ سیکورٹی فورسیس کی تلاشی مہم جاری ہے۔