اپوزیشن کی تنقید پر مودی کی مایوسی آشکار‘ وزیر اعظم کے ریمارکس مایوس کن: مایاوتی

لکھنو: وزیر اعظم نریند رمودی پر پارلیمنٹ کی کاروائی کو روکنے والی اپوزیشن جماعتوں کو دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو بچانے پاکستان کی فائرینگ سے تشبہیہ دینے پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے سخت تنقید کی ہے اور کہاکہ یہ ریمارک نامناسب ہے اور اس سے مودی کی مایوسی کا پتہ چلتا ہے ۔

مایاوتی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مخالفین کا پاکستان سے تقابل کرنا نامناسب اور قابلِ مذمت ہے۔ اس سب سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ وہ مایوسی کاشکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ کہناکہ کچھ قائدین بددیانت افراد کے ساتھ کھڑے ہیں غلط ہے او ریہ انتہائی غیرذمہ دارنہ ہے ۔

یہ قائدین بدیانت افراد کے ساتھ نہیں بلکہ ان کروڑ ہا لوگو ں کے ساتھ کھڑے ہیں جونوٹ بندی کے فیصلہ کے سبب کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

نریند ر مودی نے واراناسی میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نوٹ بندی کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کی کاروائی کو روکنا ایسا ہی ہے جیسا پاکستان ہندوستان میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو بچانے کے لئے سرحد پار سے فائیرنگ کرتا ہے ۔ وزیراعظم نوٹ بندی کے بعد پہلی مرتبہ واراناسی گئے تھے