اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام لیڈروں کی عوام کے ہاتھوں پیٹائی بھی ہوتی ہے۔ نتن گڈکری

ممبئی ۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اتوار کے روز کہاکہ وہ سیاسی لیڈران جو لوگوں کو اچھے خواب دیکھاتے ہیں اور انہیں عملی جامعہ پہنانے میں ناکام ہوجاتی ہیں تو عوام کے ہاتھوں ان کی ’’ پیٹائی ‘‘ بھی ہوتی ہے۔

مذکورہ منسٹر جس کے پاس مودی حکومت میں کافی اہم وزراتی ذمہ داریا ں ہیں نے یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ وہ اپنے وعدوں اور باتوں کو عملی جامہ پہنانے والے ہیں۔ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے گڈکر ی نے کہاکہ ’’ سیاسی قائدین جیسے لوگوں کو خواب بیچتے ہیں۔

مگر یہ خواب پورے نہیں ہوئے تو پھر ٹھیک اسی طرح ان کی پیٹائی( سیاسی ) طور پر ہوتی ہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ ’’ میں اکلوتا نہیں ہوں جس نے خواب دیکھائے ہیں‘ مگر میں نے جو کہا وہ سو فیصدکرکے دیکھایاہے‘‘۔

گڈکری بی جے پی کے ایک سابق صدر نے 1995سے 1999تک شیو سینا بی جے پی حکومت میں اپنے مہارشٹرا کی پی ڈبیلو ڈی منسٹر کے طورپر کے گئے ریاستوں میں کاموں کی یاددلائی۔

ناگپور سے تعلق رکھنے والے 61سالہ سیاسی لیڈر نے کہاکہ ’’ میں کس طرح کا ہوں یہ ممبئی کے میڈیا والے جانتے ہیں کیونکہ انہوں نے دیکھا ہے میں نے کس طرح پراجکٹوں کی تکمیل عمل میں لائی تھی‘‘۔

گڈکری نے کہاکہ ’’ لوگ مجھ پر ہنستے تھے جب میں نے بطور پی ڈبیلو ڈی منسٹر اس بات کا دعوی کیاتھا کہ ممبئی میں پچاس فلاؤر بنارہاہوں اور لوگ محض دوگھنٹوں میں ممبئی سے پونا کا سفر (91کیلومیٹر کے ایکسپریس وے کے ذریعہ) طئے کریں گے۔میرا مذاق اڑایاگیا مگر میں نے انہیں غلط ثابت کردیا اور جو وعدے میں نے کئے تھے وہ تمام پراجکٹ مکمل کئے‘‘۔

اس تقریب میں بالی ووڈ اداکارہ ایشا کوپیر نے بی جے پی میں شمولیت اختیا ر کی اور انہیں پارٹی کی ٹرانسپورٹ وینگ کا کارگذار صدر بھی بنادیاگیا۔ڈسمبر میں گڈکری نے پونے کی ایک تقریب میں کہاتھا کہ لیڈرشپ کو ناکامیوں اور شکست کی ذمہ داری بھی قبول کرنا چاہئے۔

یہ تبصرے ایسے وقت میںآیاتھا جب بی جے پی کو راجستھان‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑہ کے اسمبلی انتخابات میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ائے دن گڈکری کے اس طرح کے بیان اپوزیشن کے لئے بی جے پی کو تنقید کانشانہ بنانے کا سامان مہیا کررہے ہیں۔