اپنی شادی کے لئے 21سالہ لڑکی نے گردہ فروخت کرنے کی کوشش کی

نئی دہلی۔ دہلی کمیشن فار ویمن(ڈی سی ڈبیلو) نے منگل کے روز اپنے بوائے فرینڈ کے دباؤ میںآکر پیسوں کا مطالبہ پورا کرنے کی غرض سے گردہ فروخت کرنے کے لئے پہنچی ایک لڑکی کو دہلی سے بچا لیاہے۔

بہار کے لکی سرایا کی رہنی والے 21سالہ پشپا( تبدیل شدہ نام) والدین سے جھگڑا کرنے کے بعد مراد آباد اپنے بوائے فرینڈسے شادی کے لئے پہنچی جس کے بعد لڑکے نے 1,80,000کا مطالبہ کیا۔لڑکے کے مطالبے کو پورا کرنے کے لئے لڑکی دہلی کے ہارڈینگے اسپتال پہنچی تاکہ گردہ فروخت کرے۔

ڈاکٹرکو گردہ فروخت کرنے کے ریاکٹ کا شبہ ہوا ‘ جس کے بعد دہلی کمیشن فار ویمنس کو ڈاکٹرس نے اطلاع دی اور پولیس کو بھی مطالع کیا۔ڈی سی ڈبلیو کی ٹیم اسپتال پہنچ کر پشپا کو سمجھایا‘ بوائے فرینڈ کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کے متعلق کونسلر کے مشورے کو بھی ٹھکرادیا۔

پولیس کی مدد سے ڈی سی ڈبیلو نے پشپا کے والدین سے رابطہ قائم کیا‘ جس کے بعد وہ دہلی ائے اور لڑکی کو بہار واپس لے گئے۔کمیشن نے شکایت کی تفصیلات بہار اسٹیٹ کمیشن فار ویمن کو روانہ کرتے ہوئے درخواست کی بوائے فرینڈ کے خلاف کاروائی کے لئے پشپا کی مسلسل کونسلنگ کرے۔

ڈی سی ڈبیلو چیرپرسن سواتھی جئے ہند نے پولیس او رکمیشن کو اطلاع فراہم کرنے والے ڈاکٹر کی ستائش کی۔