گجرات انتخابات 2017 ء
۔9 ڈسمبر کو پہلے مرحلہ کی رائے دہی
حیدرآباد۔5ڈسمبر(سیاست نیوز) گجرات میں کانگریس کا الیکشن کانگریس پارٹی یا اس کے امیداروں سے زیادہ ہاردک پٹیل لڑ رہے ہیں۔جی ہاں ! کانگریس کی حکمت عملی خواہ کچھ بھی ہو لیکن ہاردک پٹیل گجرات میں ارون کجریوال کی طرح عوام کو برسراقتدار حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اکسا رہے ہیں ۔ہاردک پٹیل نے ریاست بھر میں پٹیل تحفظات کے سلسلہ میں عوامی ریالیوں کے انعقاد کے ذریعہ انتخابی ماحول میں اپنی اہمیت کا اندازہ کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی بلکہ گذشتہ دنوں انہوں نے اپنے جلسہ عام کے دوران منفرد انداز میں مخالف بھارتیہ جنتا پارٹی مہم چلاتے ہوئے بیک وقت لاکھوں لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے جلسہ عام کے دوران اپنی تقریر کو اچانک روکتے ہوئے شرکاء سے استفسار کیا کہ آیا ان کے پاس موبائیل فون ہیں؟جب شرکاء نے جواب ہاں میں دیا تو انہوں نے فوری سامعین سے اپیل کی کہ وہ اپنے موبائیل فون سے اپنے ایک رشتہ دار کو فون ملائیں جو گجرات میں رہتا ہے اور اس سے اپیل کریں کہ وہ گجرات اسمبلی انتخابات 2017 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف ووٹ کا استعمال کریں ۔ہاردک پٹیل کی اس اپیل پر جلسہ میں موجود تمام شرکاء نے فوری اپنے موبائیل کے ذریعہ اپنے ایک رشتہ دار کو فون کرتے ہوئے مخالف بی جے پی ووٹ استعمال کرنے کی اپیل کی اور دو منٹ میں لاکھوں لوگوں تک ہاردک پٹیل نے اپنے پیغام کو پہ