اپریل30تک آپ کا بینک اکاونٹ بند ہوسکتا ہے ۔ ذاتی طور پر اس کی فوری تصدیق کرلیں

نئی دہلی:محکمہ ٹیکس نے آج فینانسل اداروں( ایف ائی ایس) سے کہاکہ وہ 30اپریل سے قبل تک ایف اے ٹی سی اے قانون کی تکمیل کے ساتھ اکاونٹ ہولڈرس سے ذاتی تصدیق کروالیں اور اکاونٹس مسدود ہونے سے بچائیں۔

سی بی ڈی ٹی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ’’ اکاونٹ ہولڈرس کو اس بات سے آگاہ کردیں کہ اگر کسی صورت میں30اپریل 2017تک سیلف سرٹیکفیشن نہیں ہوتا ہے تو ‘ ان کے اکاونٹس بند کردئے جائیں گے‘ جس کا مطلب ہے فینانسل انسٹیٹویشن مذکورہ اکاونٹ کے کسی بھی لین دین پر روک لگادیں گے‘‘۔

دی سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹر ٹیکسس( سی بی ڈی ٹی)بینکوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ سیلف سرٹیفکیشن کے لئے تمام ضرورا اقدام اٹھائے جائیں۔ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے میں قدم رکھا ہے تاکہ بیرونی اکاونٹس ٹیکس کمپلانس ایکٹ( ایف اے ٹی سی اے) کا 31اگست سال2015میں پوری اثر کے ساتھ نفاذ عمل میں لایاجاچکا ہے۔

انکم ٹیکس قوانین کے تحت بینکوں کو 31اگست2016تک کے اکاونٹ ہولڈرس سے سیلف سرٹیفکیشن حاصل کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ تمام انفرادی اورذاتی اکاونٹس یکم جولائی2014تا 31اگست 2015تک کھولے گئے ۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ اگر سیلف سرٹیفکیشن کی کمی کے سبب اکاونٹ بند کردیا جائے تب اکاونٹ ہولڈرس کے اس وقت کے تما م لین دین کے معاملات بھی ر وک دئے جائیں گے اور اکاونٹ سیلف سرٹیفکیشن تک بند کردیاجائے گا۔ایف اے ٹی سی اے قوانین کے تحت ‘ بینکوں کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ سیلف سرٹیفکیشن افر دستاویزات حاصل کریں ورنہ ایسے اکاونٹس کے متعلق رپورٹ کرے۔

ایف اے ٹی سی اے نے ہندوستان او رامریکہ کے درمیان فینانسل انفارمیشن کی خود کار طریقے سے تبدیلی کی اجازت دیتا ہے۔

ایسے اکاونٹ ہولڈرس کے اکاونٹس بند کردئے جائیں گے جو انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی تازہ ہدایت کو نذر انداز کریں گے۔

اس لئے ائی ٹی ڈپارٹمنٹ نے کچھ ہدایتیں جاری کی ہیں؟جس میں ایف اے سی ٹی اے نے نئے قوانین کے تحت کیاکہا ہے مطالعہ کریں۔
۔ٹیکس ڈپارٹمنٹ کہتا ہے کہ ہندوستان امریکی حکومت کے ساتھ انٹر گورنمنٹل معاہدے کے ساتھ داخل ہوا ہے تاکہ ایف اے ٹی سی اے کے اثرانداز کیاجاسکے جو کہ سال2015سے نافذ ہے۔
۔ اگست 31سال 2016تک کے تمام اکاونٹس ہولڈرس سلیف سرٹیفکیشن داخل کرنے کے بعدایف اے ٹی سی اے قوانین کے تحت ہونگے ۔مذکورہ تمام اکاونٹس کو ضابطے کی عدم تکمیل پر بند کردیا جائے گا
۔تاہم ٹیکس اتھارٹیزاسوقت بینکوں کو اس بات کی بھی وضاحت کرچکا ہے کہ ایسے اکاونٹس کو بندکرنے کی ضرورت نہیں ہے جو31اگست سال2016میں کھولے گئے ہیں جبکہ انہیں کام جاری رکھنے اور سیلف سرٹیفکیشن حاصل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔
۔اسناد کی پیش کش اور درکارایف اے ٹی سی ایس قوانین کے تحت مانگی گئی انفارمیشن فراہم کرنے پر بند کردئے گئے اکاونٹس دوبارہ کھول دئے جائیں گے اور اس کاستعمال بھی کیا جاسکے۔
۔این ڈی ٹی وی میں شائع ایک ارٹیکل کے میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ ایف اے ٹی سی اے معاہدہ کا مقصد ٹیکس کی آمدنی میں اضافہ ہے