کرنی سینا کے غنڈے تاریخی حقائق سے ناواقف پھر بھی وہ رانی ’ پدماوتی ‘ سے اپنی اٹوٹ وابستگی کا واویلا مچاتے ہوئے ‘ ہندی سنیما کے ایک بڑی پروڈیوسر ‘ ڈائرکٹر سنجے لیلا بھانسالی کی پٹائی کردی۔
جئے پور قلعہ میں فلم ’ پدماوتی ‘ کے شوٹنگ کے دوران سیٹ تباہ کردیا ۔فلمی دنیا کے بڑے چہروں ‘ مشہورناموں نے پٹائی کے اس واقعہ کی مذمت کی ۔
مگر کیایہ حقیقت میں راجپوتوں کی آن‘ بان اور شان کی بات تھی یا پھر کرنی سینا اس حملے کے ذریعہ سنجے لیلا بھانسلی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی کیونکہ جب بھانسالی نے اپنی مٹھی بند کرنا شروع کردیا تو کرنی سینا نے ان کے سیٹ میںآگ لگادی۔
آج تک کے خفیہ کیمرے میں کرنی سینا کے سب سے بڑے عہدیداروں کی حقیقت قید ہوئی۔ آپ لوگوں کو یہ جا ن کر اچنبہ ہوگا کہ کرنی سینا کے بہادروں کو ملک محمد جائسی کی کہانی کا کوئی پتہ ہے اور نہ ہی وہ چتوڑ ضلع کی تاریخ سے واقف ہیں اور یہ احتجاج محض سودی بازی کے لئے کیاگیا تھا۔
نہ تو انہیں کہانی میں علاؤ الدین خلجی کی موجودگی کی کوئی پرواہ ہے اور نہ ہی وہ امیر خسروکی کہانیوں میں اپنی دلچسپی دیکھاتے ہیں او رنہ ہی رتن سنگھ کے وطن سے انہیں کوئی لینا دینا ہے۔
شری راجپوت کرنی سینا کے غنڈوں نے کس طرح تاریخی کہانی پر مشتمل فلم کے سیٹ کو محض چند روپیوں کے لئے تہس نہس کردیا ۔
آج تک کا اس خلاصہ میں وہ تمام باتیں پیش کی گئی ہیں جس کا مقصد راجپوتوں کی آن بان او رشان کو بچانے کے لئے لڑنا نہیں بلکہ چند روپئے تھے۔