پاکستان کی جانب سے اٹھ ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور ایک اور گرفتار کرنے کے دعوے کے متعلق پاکستان اخبار ڈاؤن وضاحت کی ہے۔
اور اخبار ڈاؤن کے مطابق مذکورہ فوجی کی شناخت مہارشٹرا کے ساکن چند بابو لال چوہان کی حیثیت سے کی گئی ہے جس کو نامعلوم مقام پر منتقل بھی کردیاگیا۔ڈاؤن کے مطابق ایل اوسی پر فائرینگ کے بعد اس فوجی جوان کو گرفتار کیاگیا ہے۔ڈاؤن نے اس بات کابھی دعویٰ کیاہے کہ جموں اورکشمیر ہندکوپاک کے درمیان تقسیم کرنے والی ایل او سی پر ان فوجی جوانوں کی نعشیں بے یارومددگار پڑی ہوئی ہیں جو پاکستانی کی جوابی کاروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔
ایک جانب ہندوستان کی جانب سے ایل او سی کے اطراف اکناف میں واقع دھشت گردوں کے لانچ پیڈس کو سرجیکل اسٹرائیکس کے ذریعہ تباہ کرنے کا دعویٰ کیاجارہا ہے تودوسری جانب سے پاکستان ایسے کسی بھی سرجیکل اسٹرائیک کے انجام پانی سے واضح طور پر انکار کررہا ہے۔