اٹھ سالہ معصوم کی ہلاکت: ڈونالڈ ٹرمپ کی مخالف دہشت گردی پالیسی کے تحت پہلا دھاوے کے دوران

صنعاء: امریکی صدارت پر فائز ہوتے ہی متنازعہ اقدامات کے لئے رسوائے زمانہ ڈونالڈ ٹرمپ کی اسنداد دہشت گردی مہم کا پہلا وار بھی غلط نشانہ پر ہوا ‘یمن میں کی گئی اس کاروائی کے نتیجہ میں ایک بے قصور اٹھ سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی ۔

حکام نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پہلے دھاوے میں ہلاک ہونے والوں میں 8سالہ نورالعولقی بھی شامل ہے۔

نورا امریکی القاعدہ لیڈر انوار العولقی کی بیٹی ہے جو 2011ء کے دوران ایک دھاوے میں مارا گیا تھا۔ اس کاروائی می ں سیل ٹیم کے 6ارکان اور انسرولئیم اووینس بھی مہلوکین میں شامل تھے۔

امریکی عہدیداروں نے کہاکہ امریکی صدر کے پہلے حملے میں تقریبا سب کچھ غلط ہوگیا۔ نورا بھی ان غیر جنگجوافراد میں شامل تھے جو جگنجوؤں کے خلاف نا م نہاد کاروائی میں بلاوجہہ نشانہ بنے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=4A-Aleg1YI0

علاوہ ازیں دیگر کئی یمنی خواتین بھی اس کاروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔ یمن میں ہوئے اسحملے میں ہلاک دوسرا امریکی شہری سیل کا چیف پیٹی افیسر ولیئم ریان اووینس ہے۔

اس 36سالہ شخص کاتعلق یلینا سے ہے۔ امریکی بحریہ کے حصوصی فورسس کی سیل ٹیم 6کو اس وقت دنیا بھر میں غیرمعمولی شہرت ملی تھی جب اس کے کمانڈوز نے القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن کو پاکستان کے ایک خفیہ ٹھکانے پر دھاوے میں ہلاک کردیاتھا۔وہ امریکی صدر کا پہلا سمند ر پار خفیہ حملہ تھا۔

لیکن سابق صدر بارک اوباما کے حکم پر کیاجانے والا پہلا حملہ نہیں تھا۔انوارالعولقی کو پانچ سال قبل اس وقت کے امریکی صدر بارک اوباما کے حکم پر 30ستمبر ‘2011ء کو یمن میں کئے گئے ایک ڈرون حملے میں ہلاک کیاگیا تھا۔

نورا کے والد انوار کے دادا ناصر العولقی نے جو یمن کے سابق وزیر زراعت بھی ہیں ‘ این بی سی نیوز سے کہاکہ ’’میری پوتی کچھ عرصہ سے اپنی ماں کے ساتھ مقیم تھی اور اب حملہ ہوا وہ اس مکان بیٹھے ہوئے تھے۔

رات2:30بجے بندوق کی ایک گولی اس کی گردن میں پوست ہوگئی۔ اس کے گھر میں موجود چند دوسرے بچے اور خواتین بھی ہلاک ہوگئے‘‘۔

واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے اپنے مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف کھلے عام تعصب و نفرت کا اظہارکرتے رہے ہیں اور صدارت پر فائز ہونے کے اندروان ای ایک ہفتہ انہو ں نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سات مسلم اکثریت والے ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ان اس فیصلہ کی نہ صرف امریکہ بلکہ یوروپی ممالک اور ساری دنیامیں مذمت کی جارہی ہے۔