چینائی:منگل کے روز چینائی میں فیول پمپ مالکین باڈی نے وزیراعظم نریند رمودی کی جانب سے تیل کی بچت کے متعلق اعلان کے پیش نظر بتایا کہ مئی 14سے اٹھ ریاستوں میں پٹرول پمپس اتوار کے روز بند رہیں گے۔انڈین پٹرولیم ڈیلرس کمیٹی کے رکن سریش کمار نے کہاکہ ’’ ہم نے کچھ سال قبل ہی اپنے اوٹ لیٹس اتوار کے روز بند رکھنے کا فیصلہ کیاتھا۔
مگر ائیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی گذارش کی تھی۔ مگر اب ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ اتوار کے روز پٹرول پمپ بند رہیں گے‘‘۔انہوں نے کہاکہ اسوسیشن نے ’’من کی بات‘‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم کی جانب سے تیل کی بچت پر اور ماحول کی حفاظی پراظہار خیال کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے ۔
کمار جوکہ ٹاملناڈو پٹرولیم اسوسیشن کے نائب صدر بھی ہیں نے کہاکہ ٹاملناڈو‘ کیرالا‘ کرناٹک ‘ پانڈویچری‘ آندھر اپردیش‘ تلنگانہ ‘ مہارشٹرا اور ہریانہ میں تقریباً20,000کے قریب پٹرول پمپ ہیں جو14مئی سے اتوار کے روز بند رہیں گے۔
انہو ں نے کہاکہ’’ ٹاملناڈو میں اتوار کے روز پٹرول پمپ بند رکھنے سے 150کروڑ کا نقصان ہوگا۔اور کاروبار میں بھی 40فیصد کی گرواٹ ائے گی‘‘۔
مذکورہ فیصلے کے متعلق ائیل مارکٹینگ کمپنیوں کی حمایت کے متعلق پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ’’ ہم بہت جلد اپنے فیصلے کے متعلق ان سے رابطہ قائم کریں گے‘‘۔
کمار نے کہاکہ ہرپٹرول پمپ پر پندرہ ملازمین کا عملہ کام کرتا ہے اور ہم تعطیل کے دن کم ازکم ایک ملازمین کو پٹرول پمپ پر رکھیں گے جو ایمرجنسی صورتحال میں پٹرول فراہم کرسکے۔