ٹورن ۔4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 1000 افراد ایک بھگدڑ میں زخمی ہوگئے جو ٹورن میں چمپئن لیگ فائنل کا مشاہدہ کرنے جمع ہوئے تھے ۔ مقامی اخباری نمائندوں کے بموجب انتشار کا عالم 10منٹ تک پُرہجوم چوک میں جاری رہا ‘ جبکہ ہفتہ کی شام میچ اختتام پذیر ہورہا تھا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آتشبازی کی وجہ سے عوام میں دہشت پیدا ہوگئی تھی کیونکہ وہ چلارہے تھے ’’ بم پھٹا ہے ‘‘ بعدازاں ہجوم میں بھگدڑ مچ گئیں۔ صورتحال اس وقت مزید ابتر ہوگئیں جبکہ جوونٹوس میچ ہار گیا ۔ جس کے حامیوں کی کثیر تعداد میچ دیکھنے کیلئے چوک میں جمع تھیں ۔بیشتر زخمیوں کا ٹورن میں علاج کیا گیا ۔ انہیں صرف زخم یا خراشیں آئیں تھیں ۔