روم: اطالوی ذرائع ابلاغ نے کہاہے کہ میلان میں پولیس نے آج ایک تیونسی شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا جس نے اس ہفتہ برلن کے پرہجوم کرسمس بازار میں ہلاکت خیز حملہ کیاتھا۔
اٹلی کے وزیرداخلہ مارکومینٹی نے ایک پریس کانفرنس میں اس مشتبہ تیونسی ٹرک ڈرائیور کو گولی مارکر ہلاک کردئے جانے کا اعلان کیا۔ اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص نے انسی عامر کو 3بجے شب پولیس نے معمول کی تلاشی مہم کے دوران روک لیاتھالیکن اس نے پستول نکال کر فائرینگ شروع کردی۔
بعدازاں پولیس کی جوابی فائیرنگ میں وہ مارا گیا۔ انیس عامری پیر کو برلن میں 12افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے ٹرک حملے کے بعد سے لاپتہ تھا۔
وہ سال 2011میں اپنے ملک لیبیا سے یہاں پہنچا تھااور اس ملک سے اس کا مسلسل ربط بھی رہا ہے ۔
لیبیا سے آمد کے چند ماہ بعدہی اس کو ایک پناہ گزین مرکز میںآگ لگانے کے جرم میں سزاء سنائی گئی تھی۔ سال2015میں رہائی کے بعد وہ جرمن چلاگیا تھا