اٹلی میں برف کا تودا کھسکنے سے اموات کی تعداد 16ہوگئی

فرنڈوالا۔مزید زندہ بچ جانے والوں کی امیدیں آج موہوم ہوگئیں جبکہ اٹلی کی ایک ہوٹل برفانی تودے کے نیچے تباہ کن طور پر دفن ہوگئی۔

اندازہ کیاجارہا تھا کہ اس حادثہ میں 8افراد ہلاک ہوئے ہوں گے لیکن ہلاکتوں کی تعداد دوگنی یعنی 16ہوگئی۔

زلزلوں اور زبردست برفباری کے بعد کے تودے کھسکنے کا حادثات مسلسل پیش آئے جس کی وجہہ سے سڑکوں پر گھٹنو ں برابر برف جمع ہوگئی۔

عوام ایک ہفتہ سے برقی سربراہی سے محروم ہیں۔ ہنگامی خدمات کا عملہ 24گھنٹے کام کررہا ہے۔

زخمیوں کو منتقل کرنے ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔پہاڑی علاقے میں گہری دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہہ سے پانچ ہلاکتیں واقع ہوئیں۔