اٹلانٹا ائیر پورٹ سے گرفتار 58سالہ ہندوستانی کی پولیس تحویل میں موت

نیویارک: اٹلانٹا ائیر پورٹ پر 58سال کے ایک ہندوستانی شخص کو امریکہ کے کسٹمس افیسروں نے امریکہ میں داخل ہونے کے لئے درکار ضروری دستاویزات کی عدم موجودگی کے سبب حراست میں لے لیاتھا اور مذکورہ شخص کی اٹلانٹا اسپتال میںآج تحویل میں موت واقع ہوگئی ہے۔ا

تل کمار بابو بھائی پٹیل کو امریکہ ایمگریشن اور کسٹمس انفورسمنٹ نے اٹلانٹا سٹی ڈیٹینشن سنٹر پر دو روز کے لئے اپنی تحویل میں لیاتھا۔ منگل کے روز اس شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس شخص کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہہ سے ہوئی ہے۔

ایکویڈر سے بذریعہ طیارہ پٹیل 10مئی کو اٹلانٹا ائیر پورٹ پہنچے تھے۔ یو ایس ایمگریشن اور کسٹمس انفورسمنٹ ( ای سی ای ) نے اپنے بیان میں کہاکہ ہے کہ یوایس کسٹمس اور بارڈر پروٹکشن نے متواتر طور پر انہیں ملک میں داخل ہونے انکارکردیا کیونکہ ان کے پاس درکار ضروری ایمگریشن دستاویزات موجود نہیں تھے۔

پٹیل کو ائی سی ای کی تحویل میں پچھلے ہفتے منتقل کیاگیااور ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے دوران اس بات کا پتہ چلاکہ انہیں بلڈ پریشر اور شوگر کا مرض لاحق ہے۔ہفتہ کے روز ددن بعد جب انہیں ائی سی ای تحویل میں لیاگیا تھا ایک نرس نے پٹیل کے بلڈ شوگر چیک کرنے کے لئے پہنچی تب اس نے دیکھا کہ سانس لینے بھی پٹیل کو دشواری پیش آرہی ہے اور انہیں قریب کے اسپتال کو منتقل کیاگیا ہیں جہاں پر ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قراردیا۔