بلسور (اڈیشہ) 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دیسی ساختہ سطح سے سطح پر وار کرنے والا مختصر مسافتی بین البراعظمی میزائیل کی تجرباتی پرواز اڈیشہ کے ساحل سے جمعرات کے دن زبردست بارش کے باوجود کامیابی سے انجام پائی۔ یہ نفیس میزائیل تجرباتی طور پر لانچ پیڈ تھری انٹیگریٹیڈ ٹسٹ رینج (آئی ٹی آر) چاندی پور سے داغا گیا۔ ایک بجکر 35 منٹ دوپہر ڈی آر ڈی او کا تیار کردہ میزائیل داغا گیا۔ یہ ٹھوس ایندھن سے مختصر فاصلاتی پرواز کرنے والا میزائیل ہے جس میں داخلی طور پر ہوا بازی نظام نصب ہے۔ یہ تیز رفتار ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ ہر موسم میں کارکرد ہے۔ پہاڑی علاقوں میں بھی بالکل درست نشانے پر حکمت عملی اسلحہ نظام کے ذریعہ وار کرتا ہے۔ مختلف راڈارس بشمول برقی بصری آلات اِس کے راستے کا پتہ نہیں چلا سکتے۔ اِن سے میزائیل کے راستے پر نظر رکھی گئی تھی۔ میزائیل کی پرواز سے قبل 4494 افراد جو دو کیلو میٹر کے دائرے میں پانچ دیہاتوں میں جو میزائیل داغنے کے مقام کے اطراف و اکناف واقع ہیں، عارضی طور پر تخلیہ کروادیئے گئے تھے۔ مقامی اور ضلعی انتظامی عہدیداروں نے اُنھیں محفوظ پناہ گاہوں کو منتقل کیا تھا جو سب کچھ ٹھیک ہے کے احکام ملنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس ہوگئے۔