’اُن سے کہہ دو کہ غیر قانونی طور پر ہمارے ملک نہ آئیں‘ : ٹرمپ

واشنگٹن 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے تارکین وطن بچوں کو ان کے خاندان سے دوبارہ ملانے کیلئے عدالت کی طرف سے حکومت کو دی گئی مہلت کا ان کے پاس یہ حل موجود ہے : ’’لوگوں سے کہہ دو کہ غیر قانونی طور پر ہمارے ملک نہ آئیں‘‘۔ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ محروس بچوں کو ان کے ارکان خاندان سے ملانے کیلئے سان ڈیگو وفاقی جج کی طرف سے دی گئی مہلت میں اس کی شرط کی تکمیل نہیں کرسکتا۔ ٹرمپ نے یوروپی دورہ پر روانگی کیلئے وہائٹ ہاؤز سے نکلتے ہوئے اس مسئلہ پر ایک سوال پر جواب دیا کہ ’’یہی ایک حل ہے۔ غیر قانونی طور پر ہمارے ملک نہ آئیں۔ دوسروں کی طرح آئیں۔ قانونی طور پر آئیں‘‘۔

پوٹن۔ ٹرمپ ملاقات : ناٹو اجلاس سے پہلے
واشنگٹن۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ناٹو قائدین کے ساتھ سلسلہ وار اہم ملاقاتوں سے قبل صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے صدر روس ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی اور اُن سے خصوصی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پیش نظر ناٹو ، برطانیہ اور دیگر ممالک بھی ہیں۔ پوٹن نے کھل کر کہہ دیا کہ ان سب کا آپ کی مجھ سے ملاقات کے بارے میں کیا ردعمل ہوگا ، ناٹو چوٹی کانفرنس بروسیلز میں منعقد ہونے والی ہے اور اپنے صدر امریکہ منتخب ہونے کے بعد یہ پہلا ناٹو اجلاس ہے جس میں وہ شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے ناٹو ممالک سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال سب سے زیادہ دفاعی اخراجات امریکہ کے ہیں۔