اُری حملہ، کشمیر کی صورتحال کا ردعمل : نوازشریف

اسلام آباد۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ اُری دہشت گرد حملہ ،کشمیر کی صورتحال کے باعث عوامی ردعمل کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی جانب سے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو موردالزام قرار دینے پر نکتہ چینی کی۔ نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے انتہائی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔