اُردو کے مشہور شاعر منور رانے کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں شریک کیاگیا

لکھنو: سینے میں در د کی شکایت کے بعد اُردو کے ممتاز شاعر منور رانہ کو سنجے گاندھی انسٹیٹو ٹ آف میڈیکل سائنس لکھنومیں4جون شریک کیاگیا ہے۔ایس جی پی جی ائی عہدیداروں کے مطابق رانے کو ایک روز قبل شام میں شریک کیاگیا۔

اسپتال ذرائع نے کہاکہ رانا کی صحت پر سینئر ڈاکٹرس کی ٹیم نظر رکھے ہوئے ہے۔رانا کے گھر والوں نے بتایا کہ انہیں پھیپھڑوں کا انفکیشن ہوا ہے ۔

اکٹوبر18سال2015کو مذکورہ ممتاز شاعر نے راست نشریات کے دوران ایک مباحثے میں ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ ایک لاکھ روپئے کے انعام کے ساتھ واپس لوٹاتے ہوئے دوبارہ کبھی بھی حکومت کے ایوارڈ حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا

۔بحث کے دوران جس میں دیگر مصنف اور سیاست داں شامل تھے ‘ رانا نے کہاکہ انہوں نے فیصلہ کیاہے کہ وہ ملک کے ابتر حالت کو دیکھ کر اپنا ایوارڈ لوٹارہے ہیں۔