نئی دہلی: مرکز نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ نیٹ کے آئندہ تعلیمی سال سے اُردو میڈیم میں بھی انعقادکی تجویز پر کھلاذہن رکھتے ہیں جو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسس کے داخلوں کے سلسلہ میں واحد انٹرنس ٹسٹ ہے ۔
تاہم سالیسٹر جنرل رنجیت کمار نے مرکزی حکومت کی طرف سے جسٹس کورین جوزف او رجسٹس آربا نومتی پر مشتمل بنچ کو بتایا کہ موجودہ تعلیمی سال سے قبل عمل نہیں کہ اُرد و کونیشنل اہلیتی کم انٹرنس ٹسٹ)این ای ای ٹی)کے لئے ایک میڈیم کو متعارف کروایاجائے گا۔
بنچ نے مرکز اور دیگرفریقوں بشمول میڈیکل کونسل آف انڈیا’ سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن ( سی بی ایس ای) کو 22مارچ تک وقت دیاکہ اس کیس میں اپنے جواب داخل کریں۔
اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن( ایس ائی او) نے نیٹ 2017کے لئے اُردو کو بطور میڈیم متعارف کرانے کی استدعاء کے ساتھ عرضی داخل کررکھی ہے۔
جس میں مزید سماعت بنچ26مارچ کو مقرر کردی ہے۔ موجودہ طور پر نیٹ 10زبانوں ہندی ‘ انگریزی ‘ گجراتی ‘ مراٹھی‘ آریہ‘ بنگالی‘ آسامی‘ تلگو‘ ٹاملاور کنٹرا میں منعقدکئے جارہے ہیں