حیدرآباد۔اُردو کاشمار میٹھی زبانوں میں ہے اور یہ دنیا میں بولی جانے والی زبانو ں پر گیارہویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ایس ائی ایل انٹرنیشنل کی جانب سے شائع کردہ لسانی جریدہ اینتھالک کا حوالہ پر دکن کرانیکل میں شائع ایک خبر کے مطابق اُردو کو دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں گیارواں مقام حاصل ہوا ہے۔
ایک انداز ے کے مطابق 16.32لوک اُردو زبان بولنے والے ہیں۔اُردو نہایت نفیس اور معتبر تلفظ کی حامل زبان ہے ۔
عام طور پر ساوتھ ایشیاء میں بولی جانے والی اُردو زبان یوکے‘ یوایس اے‘فرانس ‘ اور جرمانی کے کچھ حصوں کے لئے خلیجی ممالک میں بھی تیزی کے ساتھ مقبول ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ گیانا‘ موریشس‘ نیپال‘ ساوتھ افریقہ میں بھی اُردو کے چلن عام ہوا ہے۔ایک بلین سے زائد لوگ دنیا بھر میں اُردو بولتے ہیں۔ یہ پاکستان کی قومی اور نیپال کی علاقائی زبان کہلائی جاتی ہے۔
سال2011کی مردم شماری کے مطابق ہندوستان میں اُردو سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں ساتویں مقام پر تھی۔ ہندوستان میں اُردو بولنے والے اٹھ کروڑ لوگ ہیں۔
دستور ہند میں درج 22زبانوں میں سے اُردو بھی ایک ہے۔ اُردو کو تلنگانہ ‘اترپردیش‘ بہار‘ جھارکھنڈ‘ بنگال او ردہلی میں سرکاری موقف حاصل ہے ‘ وہیں جموں کشمیر میں اُردو کو سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔