اویسی کی درخواست پر تلنگانہ ایم پی کویتا نے اے بی وی پی کارکنوں کی گرفتاری کا بھروسہ دلایا

تلنگانہ:چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی دختر کے کویتا نے بھروسہ دلایا کہ اکھیل بھارتیہ ویارتھی پریشد( اے بی وی پی) کارکنوں کی گرفتاری کو بھروسہ دلایا جس نے کالج پرنسپل کے ساتھ مبینہ بدسلوکی ہے۔اے بی وی پی کارکنوں کی گرفتاری کے مطالبہ پر اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی کے ٹوئٹ پر اطلاع دیتے ہوئے کویتا نے کہاکہ زعفرانی کارکن حراست میں ہیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی یقین دلایا کہ مبینہ حملہ آوروں پر ایک مقدمہ بھی درج کیاگیا ہے۔

اویسی نے مبینہ حملہ آوروں پر تحقیقات کا مطالب کرتے ہوئے انتظامی امور پر سوال بھی کھڑے کئے۔بعدازاں اویسی نے ٹوئٹ پرردعمل پیش کرنے کا کویتا سے شکریہ بھی ادا کیا۔

قبل ازیں یوم آزای کے موقع پر اے بی وی پی کارکنوں نے ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک کالج پرنسپل کے ساتھ جوتے پہن کرپرچم کشائی انجام دینے پر بدسلوکی کی تھی۔واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اویسی نے زوردیاتھا کہ کئی بی جے پی لیڈرس جوتے پہن پر قومی پرچم کشائی انجام دیتے ہیں انہوں نے مزیدکہاتھا کہ پرنسپل کو صرف اس لئے نشانہ بنایاگیا ہے کیونکہ وہ ایک مسلمان ہیں۔