ممبئی: اے ائی ایم ائی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے آج مہارشٹرا کور کمیٹی کو فوری اثر کے ساتھ تحلیل کردیا ہے
۔پارٹی ذرائع کے مطابق اویسی نے یہ فیصلہ حالیہ دونوں میں پیش ائے میونسپل اور ضلع پریشد انتخابات کے دوران پارٹی کے کچھ اراکین کے پینل کامشکوک رویے کے پیش نظر لیاگیا ہے
۔ذرائع سے یہ بھی خبر ملی ہے کہ چند پیانل کے چند ممبران معاشی تغلب کاریوں کے الزامات کا سامنے بھی کررہے ہیں۔
پارٹی ذرائع نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ اویسی نے اپنے مکتوب میں کمیٹی کے اراکین سے کہاہے کہ نور کنی کمیٹی آ ج اور اسی وقت تحلیل کردی گئی ہے ۔
اے ائی ایم ائی ایم نے حالیہ انتخابات میں مہارشٹرا کے دس میونسپل کارپوریشنوں میں 26سیٹوں پر کامیاب حاصل کی ہے جبکہ مہارشٹرا اسمبلی میں دو سیٹیں پارٹی کی ہیں