ہوسکتا ہے کہ فوجی جوانوں کے خلاف ریمارکس کرنے پرممتاز فلمی ادکار اوم پوری پر سیڈیشن چارچ لگے ۔ممبئی کے اندھیرے پولیس اسٹیشن میں پرتھوی ماسکے نامی ایک شخص نے اوم پوری کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے اور اس نے اوم پوری پر دفعہ 124{A}کے تحت سیڈیشن چارج لگانے کی بھی پولیس سے درخواست کی ہے۔ انڈین موشن پکچرس پروڈیوسرس (ائی ایم پی پی اے) کی جانب 28ستمبر کو پیش آئے اری حملے میں شہید ہونے والی فوجی جوانوں کے پیش نظر پاکستانی فلمی اداکاروں پر امتناع عائد کرنے کے متعلق منعقدہ ایک مباحثہ میں اوم پوری نے شرکت کرتے ہوئے کہاکہ تھا کہ ہندوستانی فوج کو آرمی میں شامل ہونے او رہتھیار اٹھانے کے لئے کسی نے مجبور نہیں کیا تھا۔کیا یہ لوگ ہند پاک دشمنی کو اسرائیل اور فلسطین کے طرز پر لے جانا چاہا رہے ہیں؟
ہندوستان کروڑ ہا مسلمانوں کی رہائش گاہ بھی ہے اور ان کے کئے رشتہ دار پڑوسی ملک میں ہیں ہم کیسے ان کے ساتھ جنگ کرسکتے ہیں ؟انہوں نے مزید کہا کہ میں سلمان ‘ شاہ رخ یا کسی او رخان کی بات نہیں کررہا ہوں ۔ میں مودی جی کے پاس جاؤ اور انہیں پاکستانی فلمی اداکاروں کا ویزا منسوخ کرنے کو کہو اور دس بیس افراد کا ایک خودکش دستہ تیار کرو او راسکو پاکستان روانہ کرو۔ فلم اسٹار انوپم کھیر اورفلم میکر اشوک پنڈت اسی وقت اوم پوری کے خلاف کھڑے بھی ہوگئے تھے۔65سالہ اداکار نے کہاکہ میں پاکستان کا کئی مرتبہ دورہ کرچکا ہوں مجھے معلوم ہے وہاں کی عوام اچھی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اگر حکومت حرکت میں کر پاکستانی ادکاروں کو ہندوستان چھوڑنے پر مجبو رکرتی ہے تو مجھے بتاؤ ان کی جگہ کون کام کریگا۔اوم پوری اسی سال اگست میں ’’ایکٹر ان لاء‘‘ فلم کا پرموشن کرچکے ہیں جس میں انہوں نے اہم رول بھی ادا کیا تھا۔’’ڈرٹی پالیٹکس‘‘ فلم کی ادکار اوم پوری پر ان کی رائے او ربیان کے خلاف سوسیشل میڈیا پر سخت تنقیدیں بھی کی جارہی ہیں۔