بھیلواڑہ( راجستھان):دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گرد اوساما بن لادن کا نقلی ادھار کارڈ تیارکرنے والا شخص اب سلاخوں کے پیچھے بند ہے۔ملزم صدام حسین منصوری راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ کے ایک منڈل کا( یوڈی اے ائی) اپریٹر ے ہے جو ادھار کارڈ تیار کرتا ہے۔
منڈل ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس چنچل مشرا کے مطابق صدام حسین منصوری کے خلاف محکمہ ائی ٹی کہ منڈل سرکل پروگرامر سنجئے الوڈیا نامی شخص کی شکایت پر ایف ائی آر درج کیاگیا تھا۔
مشرا نے کہاکہ ’’ شکایت کردہ نے کچھ دن قبل کہاتھاکہ منصوری نے اوساما بن لادن کے نام سے ادھار کارڈ کا اندرج عمل میں لایا ہے اور اس کے پتے کے طور پر ضلع بھیلواڑ اور ایبٹاآباد درج کیا ہے۔
اس نے لادن کی ایک خراب تصوئیر ہی لگائی تھی‘ مگر دوسرے اہم اور ضرورت تفصیلات درج نہیں کئے تھے۔
مذکورہ غلطیاں جب یو ڈی اے ائی ذمہ داران کی نشاندہی میں ائی تب انہوں نے پولیس میں اس کی شکایت کی۔‘‘منڈل پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاوز افیسر نے بتایا کہ ملزم ہرش سنکھال نے کہاکہ ملزم کے خلاف ایف ائی آر کی وجہہ سے اس کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔