…اور اب شہباز شریف کے داماد بھی اشتہاری مجرم

لاہور ۔ 7 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کو عدم حاضری پر اشتہاری مجرم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ نیب لاہور نے احتساب عدالت میں اشتہاری مجرم قرار دینے کیلئے درخواست دی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران علی یوسف متعدد مرتبہ طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیرمین نیب کی جانب سے عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے جاچکے ہیں اس لیے احتساب عدالت عمران علی یوسف کو اشتہاری مجرم قرار دے۔جس پر احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس انتخابی نتائج کے اعلان میں
تاخیر کا نوٹس لیں: تحریک انصاف
اسلام آباد ۔ 7 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں 20 سے زائد حلقوں میں انتخابی نتائج کے اعلان میں تاخیر کا نوٹس لیا جائے کیونکہ اس سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔