اورنگ آباد : آج یہاں پٹاخوں کی مارکٹ میں آتشزدگی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیاجس میں 150پچاس اسٹالس اور قریب میں کھڑی30گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی مگر اب تک کسی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کے مطابق سنٹرل مہارشٹرا کے شہر کرانتی پور پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے ضلع پریشد گروانڈ میں دیوالی کی تیاریو ں کے دوران صبح11:45کو مذکورہ پٹاخوں کی مارکٹ میںآگ لگا گئی۔تقریباً150پٹاخوں کی دوکانوں اس آگ میں جل کر خاکستر ہوگئی مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چلا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ آدھادرجن سے زائد فائرانجن کی گاڑیاں موقع واردات پر پہنچ کر ایک گھنٹے تک آگ کو بجھانے کاکام کرتے رہے۔آگ کے شعلوں اور دھویں کے بڑے بڑے گولے پورا علاقے میں پھیل گئے تھے۔
پولیس کمشنر امیتیش کمار اور دیگر عہدیدار مقام واقعہ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔