اورنگ آباد میں فرقہ وارنہ تشدد ، پولیس پر حملے ،تین درجن دکانیں نذرآتش ، کر فیو نافذ

اورنگ آباد:اورنگ آباد رام نومی کے جلوس میں زبر دست ہنگامہ آرائی ہوئی۔اس تشدد میں ۳۰ تا ۳۵ دکانو ں کو آگ لگا دیا گیا۔اس دوران پولیس پر بھی حملہ کیا گیا

۔حالات پر قابوپانے کے لئے پولیس نے فائرنگ کی ۔اسی اثناء میں دوسرے مقام مہاراج جنگ میں بھی فساد برپاہونے کی اطلاع ملی ہے۔ذرائع کے مطابق رام نو می جلوس جیسے ہی رمیش چوک کے بازار پہنچا۔ وہاں پر واقع مسجدپر جلوس میں شریک شر پسندوں نے مسجد پر پتھرم بازی شروع کردی

۔اس دوران حالات کشیدہ ہوگئے ۔دکانوں کو توڑ پھوڑ کرنا شروع کردیا گیا۔

اس تشدد میں کئی لوگ زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔زخمیوں کوصدر اسپتال میں شریک کروایا گیا۔پولیس نے سیکشن ۱۴۴ نافذ کردیا ہے۔پولیس کی طلایہ گردی جاری ہے۔