اوباما کا بحیثیت صدرامریکہ لاؤس کا پہلا اور آخری دورہ

وینٹیان (لاؤس) ۔ 5 ستمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ براک اوباما آج پہلے صدر بن گئے جنھوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاؤس کا دورہ کیا ہے ۔ وہ تین روزہ دورہ پر اس ملک میں آئے ہوئے ہیں۔ ان کے دورہ کا مقصد دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ کے تاریک باب کا خاتمہ اور اعتماد کی بحالی ہے۔ اوباما ایرفورس ون کے اہم دروازے سے باہر آئے ۔ وہ ایک سیاہ چھتری تھامے ہوئے تھے ، کیونکہ وینٹیان میں بارش ہورہی تھی۔ بعد ازاں اُن کی موٹروں کا قافلہ تیزی سے قصر صدارت کی جانب روانہ ہوگیا۔ ویٹنام، کمبوڈیا اور میانمار سے تعلقات میں استحکام کے بعد اوباما انتظامیہ اپنا اثر و رسوخ چین کے زیراثر ممالک میں بھی پھیلانا چاہتا ہے ۔