جناب زاہد علی خاں اور دیگر سفارتکاروں کے ہاتھوں افتتاح ۔ ہندوستانی برادری کی بھی کثیر تعداد میں شرکت
عارف قریشی
جدہ 31 مارچ ۔ قونصل جنرل ہند جدہ برائے سعودی عرب محمد نور رحمان شیخ اور ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں کے علاوہ دیگر ممالک کے ڈپلومیٹ نے اسلامک کیلی گرافی اینڈ آرٹ نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ اسلامی خطاطی نمائش انڈین قونصلیٹ جنرل آفس جدہ کے پریس روم میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل ہند جدہ محمد نور رحمان شیخ نے کہاکہ یہ اسلامک خطاطی نمائش انتہائی قابل تعریف ہے۔ یوں کہوں گا کہ اس نمائش کی جتنی تعریف کریں کم ہے کیوں کہ یہ ایک خوبصورت قابل تعریف کارنامہ ہے۔ دیگر ممالک کے ڈپلومیٹ نے بھی نمائش کو بڑی دلچسپی سے دیکھا اور بے حد تعریف کی۔ قونصل جنرل ہند جدہ محمد نور رحمان شیخ نے مزید کہاکہ مجھے یقین ہے جو بھی اس اسلامک کیلی گرافی اینڈ آرٹ کی نمائش دیکھے گا وہ بھی دلی سکون پائے گا اور خوشی محسوس کرے گا۔ اس اسلامی خطاطی نمائش کو دیکھنے کے لئے سعودی اور ہندوستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور محمد حافظ نے سامعین کو اسلامک کیلی گرافی اینڈ آرٹ کے متعلق تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ اسلامی خطاطی نمائش ادارہ سیاست کے زیراہتمام ہندوستان کے کئی شہروں میں نمائش کرچکے ہیں اور ہندوستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی اسکی نمائش ہوچکی ہے۔ جناب ظہیر الدین علی خاں نے بتایا کہ ابھی بنگلہ دیش کے قونصل جنرل نے جناب زاہد علی خاں سے خواہش کی کہ وہ اس اسلامی خطاطی نمائش کا اہتمام بنگلہ دیش میں بھی کریں۔ حاضرین اور شرکا نے اسلامک کیلی گرافی اینڈ آرٹ کے مطابق گہری دلچسپی اور خوشی کا اظہار کیا اور زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انڈین قونصلیٹ جنرل جدہ کے کھلے میدان میں انڈین قونصلیٹ اور سعودی انڈین بزنس نیٹ ورک کے تعاون سے تین روزہ انڈین فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ قونصل جنرل ہند جدہ محمد نور رحمان شیخ اور دیگر ممالک کے قونصلرز اور ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں نے فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر محمد نورالحسن نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ یہ فوڈ فیسٹیول تین دن کے لئے منعقد کیا جارہا ہے۔ جو یکم اپریل تک جاری رہے گا۔ قونصل جنرل ہند جدہ محمد نور رحمان شیخ نے شرکا اور معزز مہمانوں سے خطاب میں کہاکہ اس فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کیلئے غضنفر علی ذکی نے شب و روز محنت کی ہے جس کی وجہ سے جدہ کے 19 ریستوران اپنی علاقائی ڈیشنس کے ساتھ فوڈ فیسٹیول میں شریک ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی بنائی ہوئی ڈیشس آپ سب کو پسند آئیں گے۔ قونصل جنرل ہند جدہ محمد نور رحمان شیخ اور دیگر ممالک کے قونصلرز نے فوڈ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے تمام ریسٹورنٹ کے دورہ کیا اور کھانوں کی تعریف کی۔ اس فوڈ فیسٹیول میں سعودی اور ہندوستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کلچرل پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں جدہ کے گلوکاروں نے شرکت کی۔