پٹنہ : وزارت ریلوے ، حکومت ہند نے انڈین ریلوے میں کل جائدادیں 35277خالی اسامیوں پر بحالی کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں ۔ محکمہ ریلوے نے اس حوالہ سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق یکم مارچ سے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ کا آغاز ہوجائے گا۔ اس کی آخری تاریخ 31مارچ 2019ہے ۔ ان مخلوعہ جائدادیں کے اہل این ٹی پی سی کے گریجویٹس یا اس کے مساوی درجہ امیدوار ہوں گے ۔
پٹنہ کے اردو ڈائریکٹوریٹ کے صدر جناب امتیاز احمد کریمی نے مسلم نوجوانو ں سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں ۔