کرناٹک : بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یدیورپا نے آج کہا کہ ہندوستانی ایئر فورس کی پاکستان پر حملہ کرنا بی جے پی کیلئے بیحد فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے ۔اس سے بی جے پی کو ۲۲تا ۲۸ نشستوں پر کامیاب کرواسکتا ہے ۔ یدیورپا انتخاباتی مہم میں حصہ لینے کے بعد یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان پر ایئر فورس کے ذریعہ حملہ کرواکر پلوامہ حملہ کا بدلہ لیا ۔تمام ملک انہیں اس پر مبارکباد پیش کررہا ہے یہاں تک کہ اپوزیشن پارٹیاں بھی اس کا خیر مقدم کررہی ہے ۔
اس فائدہ بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں نظر آنے کے واضح اشارہ ہے ۔ دوسری جانب کانگریس نے ان کے اس بیان پر تنقیدہے ۔ کانگریس کے ریاستی صدر دنیش گنڈو راؤ نے یدیورپا کے بیان کو نفرت آمیز قرار دیا اور کہا کہ بی ایس یدیورپا نے غیر ذمہ دارانہ او ر شرمناک بیان دیا ہے ۔ جموں و کشمیر کے حالات پر سیاسی روٹیاں سیکھنا چاہتی ہے ۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدھارامیا نے بھی یدیورپا کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یدیورپا کے بیان کی مذمت کرتا ہوں ۔
انہوں نے ہمارے شہیدوں او رہمارے فوجیوں کو اپنے سیاسی فائدہ کیلئے حاصل کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی شہداء کے اہل خانہ کی آنکھوں سے آنسو ابھی سوکھے نہیں یہاں ان کی سیاست شروع ہوگئی ۔یہ واقعی بہت نفرت انگیز ہے ۔ بعد ازاں سدھارامیا نے کنڑا زبان میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یدیورپا کا اس طرح کا بیان مرکزی حکومت کی کارکردگی کو مشتبہ بناتا ہے ۔