انڈیا کو ہندورشٹرا قراردینا غیر ضروری بات ہے۔ یوپی منسٹر

نئی دہلی: اترپردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاب شاہی نے ہفتہ کے روز کہاکہ انڈیا زمانہ قدیم سے ہی ہندوراشٹرا ہے ‘ اس کو ہندوقوم قرادینے کا مطالبہ غیر ضروری ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق منسٹر کا دعوی ہے کہ ہندوستان پہلے سے ہی تاریخ اور ثقافتی تہذیب کی وجہہ سے ایک ہندورشٹرا ہے۔

سلیم پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھی جو ان کے قریب میں بیٹھے تھے اس پر خاموش رہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہی نے مدھیہ پردیش کے کسانوں سے گذارش کی کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ دیں۔شاہی نے کہاکہ ’’ شیورا ج سنگھ حکومت کے دور میں زراعت کا تناسب سات سے 18فیصد ہوگیا ہے اور ان کی حکومت نے کسانوں کے سب کچھ کیا ہے۔

کانگریس نے 55سالوں میں جو نہیں کیا‘‘۔

انہوں نے یوپی حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھی اس موقع پر حوالہ دیا۔کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر مدھیہ پردیش مسائل پیدا کرنے کا بھی الزام لگاتے ہوئے کشواہا نے مبینہ طورپر کہاکہ وہ لوگ’’ منظم انداز میں کسانوں کو اکسانے کاکام کررہے ہیں‘‘