انڈونیشیاء کے جزیرہ لومبوک میں زلزلہ ، 39 ہلاک

درجنوں زخمی ، کئی عمارتیں منہدم ، زلزلہ کی شدت 7.0 ناپی گئی ، سونامی کی وارننگ
بالی ۔ /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں آج ایک ہفتہ کے اندر دوسرا شدید زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس میں کم از کم 39 افر اد ہلاک ہوئے اور درجنوں زخمی بتائے گئے ہیں ۔ سب سے بڑا جھٹکہ جزیرہ لومبوک میں پیش آیا ۔ کئی عمارتیں منہدم ہوگئی ۔ زلزلے کی شدت 6.8 تا 7.0 ریکارڈ کی گئی اور زلزلہ کا جھٹکہ 10 کیلو زمین کے اندر تک دیکھا گیا ۔ امریکی جوالوجیکل سروے کے مطابق طاقتور زلزلے کے جھٹکے کے بعد دو ہلکے اور اوسط درجے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے ۔ تازہ اطلاع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 39 بتائی گئی ہے ۔ شمالی لومبوک کے دواخانے میں نعشوں کو لایا گیا ہے ۔ بچاؤ کاری کام جاری ہیں ۔ حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے ۔ بچاؤ کاری مہم کے ترجمان نے کہا کہ مرنے والوں میں ایک سال کے بچے سے لیکر 72 سال کی عمر کے افراد بھی شامل ہیں ۔ حکام نے ابتداء میں سونامی کی وارننگ جاری کی تھی ۔ بعد ازاں اس وارننگ کو واپس لیا گیا ۔ یہ زلزلہ تقریباً ایک ہفتہ کے بعد دوسرا زلزلہ ہے ۔ اس سے پہلے 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔