تقریباً 162 افراد زخمی ہونے کا اندیشہ ‘ دومابعد زلزلہ جھٹکے بھی محسوس کئے گئے ‘ عوام دہشت زدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے
جکارتہ۔29جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طاقتور زلزلہ جس کی شدت ریکٹر پیمانہ پر 6.4 ریکارڈ کی گئی ‘ آج انڈونیشیاء کے سیاحتی مرکز لیمبوک کو دہلا گیا ۔ کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر کئی زخمی ہیں ۔ عہدیداروں کے بموجب یہ طاقتور زلزلہ جس میں عوام کو دہشت زدہ ہوکر دوڑنے پر مجبور کردیا ۔ وہ اپنے گھروں اور ساز و سامان کو چھوڑ کر باہر نکل گئے اور علی الصبح سڑکوں پرجمع ہوگئے ۔ اس زلزلہ کے بعد دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے مزید 60 افراد متاثر ہوئے ۔ زلزلوں سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے اور تقریباً 162 زخمی ہیں ۔ کئی مکانوں کو نقصان پہنچا ۔ سٹوڈو پروانو ‘ نسروہو ترجمان برائے ہندوستانی سفارت خانہ برائے انڈونیشیاء نے کہا کہ یہ آفات سماوی کئی محکموں نے محسوس کی ۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ‘ جس کی وجہ سے عوام میں دہشت پھیل گئی ہے ۔ معلومات کا تجزیہ جاری ہے ۔ ایک 50سالہ ملائیشیاء خاتون مہلوکین میں شامل ہے ۔ ایک متاثرہ شخص نے کہا کہ ملبوں کے گرنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 100کلومیٹر کے فاصلہ پرقومی سیاحتی جزیرے میں بھی محسوس کی گئی ۔ حالانکہ فوری طور پر وہاں جانی و مالی نقصان کی تفصیلات دریافت نہیں ہوسکیں ۔ کئی عہدیدار ان علاقوں میں پہنچ گئے جہاں عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے ۔ دور افتادہ جزیرہ ماؤنٹ رن لینڈ بند کردیا گیا ۔ کیونکہ وہاں زمین کھسکنے کے کئی واقعات پیش آئے ۔ آفات سماوی محکمہ کے بموجب زلزلہ بہت طاقتور تھا اور ہر شخص اپنے گھر سے دہشت زدہ ہوکر باہر نکل آیا تھا ‘ جن کی تعداد کا اندازہ لگایا نہیں جاسکا ۔ زوالکپل نے جو شمالی لونگو کا ساکن ہے کہا کہ اہم شہر متارن کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔ یہ جنوبی انڈونیشیاء اور مغربی جزیروں کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز ہے ۔ دو مابعد زلزلہ جھٹکوں کی شدت ریکٹر پیمانہ پر 5ریکارڈ کی گئی ۔ سونامی کے آنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے چوکسی کی حالت کا اعلان کردیا گیا ۔ سیاحتی جزیرے کی ہوٹلیں ‘ سیاحتی مرکز اور زلزلہ سے متاثرہ علاقہ کی نشاندہی کر کے اسے علی الصبح بند کردیا گیا ۔ زلزلوں کے جھٹکے رک جانے کے بعد لوگ اپنی قیامگاہوں کو واپس آگئے ‘ اب سونامی کے آنے کا بھی اندیشہ برقرار نہیں رہا ۔ امکان ہے کہ معمول کی صورتحال جلد ہی بحال ہوجائے گی ۔ انڈونیشیاء ہزاروں جزیروں پر مشتمل ملک ہے اور اس کی آبادی میں مسلمانوں کی اکثریت ہے ۔ اس علاقہ میں وقفہ وقفہ سے زلزلے محسوس کئے جاتے رہے ہیں ۔