ان تصویریوں اور ویڈیوز میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ جب سونامی کی لہریں کنسرٹ کو تباہ کرنے کے لئے آگے بڑھ رہیں تھیں اس وقت مداح تالیاں بجارہے تھے اور رقص کررہے تھے‘ پانی کی لہریں اوڈینس اور اسٹیج دونوں کو بہاکر لے گئیں۔
جاکارتہ۔انڈونیشیاء کے مشہور پاپ گروپ سیون ٹین کے فرنٹ مین نے منگل کے روز اپنی اہلیہ کے آخری رسوما ت انجام دے‘ جو سونامی کے اس سانحہ میں فوت ہوگئی جس کی زد میں اکر بینڈ کے دیگر تین ساتھی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
ان تصویریوں اور ویڈیوز میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ جب سونامی کی لہریں کنسرٹ کو تباہ کرنے کے لئے آگے بڑھ رہیں تھیں اس وقت مداح تالیاں بجارہے تھے اور رقص کررہے تھے‘ پانی کی لہریں اوڈینس اور اسٹیج دونوں کو بہاکر لے گئیں۔
بینڈ کی قیادت کرنے والے ریفیان فجرسیاہ نے سوشیل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں وہ اپنی اہلیہ اداکارہ اور ٹیلی ویثرن کی شخصیت ڈیلان سہارہ کا کافن اپنے آبائی مقام پونوروگو لے جارہا ہے جو جاوا جزیرہ کے مشرق میں واقع ہے۔
فجرسیاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصوئیر کے ساتھ کیپشن پوسٹ کیا ہے کہ ’’ آپ کے بغیر میں کیسے رہ سکتا ہوں ڈیلان سہارہ‘‘؟۔اور لکھا کہ ’’ آپ تمام کی دعاؤں کے لئے شکریہ۔ اسکا صلہ خدا ہی دے سکتے ہیں۔ میری اہلیہ کے لئے اپنی دعائیں ارسال کریں ‘‘۔
انڈونیشیاء میڈیا رپورٹس کے مطابق سہارہ جو اگلے سال کے انتخابات میں پارلیمنٹ سیٹ پر مقابلہ کرنے والی تھیں کی شناخت پیر کے روز اسپتال میں ہوئی۔مشہور انڈونیشیاء سیاست داں کی پچیس سالہ بیٹی اس وقت وہاں پر موجود تھی جب ٹانجونگ لیسونگا ساحل ریسورٹ پر ایک کمپنی کی جانب سے منعقدہ کنسٹرٹ کے دوران سونامی کی لہروں نے تباہی مچائی تھی۔
ایک دن بعد سہارہ کی 26ویں سالگرہ تھی۔اپنے ان لائن خراج عقیدت میں فجرسیاہ نے جذبات انداز میں لکھا کہ ’’ نہ تو وہ مکمل تھی اور نہ میں ‘ مگر اس نے بہترین بیوہ بننے کی کوششوں پر کبھی توقف نہیں لگایا۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں بول سکتا‘‘۔
مشہور شخصیتوں او رسیاست دانوں کے ہزاروں پیغامات منگل کے روز فجرسیاہ کے سوشیل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کئے گئے ۔انڈونیشیاء کے مشہور گلوکار جوڈیکا نے ان لائن لکھا کہ’’ گہرے رنج وغم کا اظہار بھائی۔آپ کو صبر وتحمل اور اہلیہ کو اونچا مقام ملے‘‘۔
متوفی بینڈ گروپس کے ممبران جس میں گیتا ر بجانے والے‘ روڈ منیجر اور کریو ممبر جو سونامی کی زد میں آکر مارے گئے تھے کی منگل کے روز آخری رسومات انجام دئے گئے۔ گیتار بجانے والے کی موت کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔
ٹیم سیوٹین میں بچنے والوں میں 35سالہ فجر سیاہ واحد رکن رہا ہے ‘ جس کے مسلم اکثریتی انڈونیشیاء میں بڑے پیمانے پر چاہنے والے ہیں اور درجنوں البم بھی انہوں نے ریلیز کئے ہیں۔ طاقتور آتش فشاں پھٹنے کی وجہہ سے سمندر میں بناء کسی انتباہ کے پیدا ہونے والی طوفانی لہروں نے انڈونیشیاء میں تباہی مچائی تھی جس کی بڑے پیمانے پر جانی او رمالی نقصان ہوا ہے