انڈومان کے ممنوعہ علاقے میں دھرم پرچار کے لئے پہنچے امریکی کو قبائیلیوں نے تیر مار کر جان لی ۔ نعش ریت میں دفن کردی

نئی دہلی۔جزیرہ انڈومان نیکوبار کے ممنوعہ جنگل میں پہنچے امریکہ شخص کو یہاں کے قبائیلیوں نے تیر مار کر قتل کردیا اور نعش کو ریت میں دبادیا۔قبائیلی اس قدر برہم تھے کہ نعش لینے کے لئے پہنچے ہیلی کاپٹر کو بھی انہو ں نے زمین پر اترنے نہیں دیا۔

قبائیلی اپنے علاقے میں کسی بھی داخل اندازی کو حملے کی طرح دیکھتے ہیں۔

واقعہ 16نومبر کو اسٹالیز جزیرہ میں رونما ہوا تھا۔ چینائی کے امریکی سفار ت خانے نے اس بات کا توثیق کی ہے۔ امریکہ کے 27سالہ جان ایلن مقامی مچھواروں کے ساتھ بنا اجازت ایڈونچر ٹرپ پر مذکورہ مقام پر پہنچے تھے۔ ان کا مقصد وہاں کے لوگوں کو میں عیسائی دھرم کا پرچار کرنا تھا۔

اور وہ نومبر16کے روز پوری تیاری کے ساتھ وہاں پہنچے تھے۔ اپنی کشتی کا بیانر انہو ں نے پہلے ہی نکال دیاتھا۔ ایلن نے جیسے ہی جزیر ہ پر قدم رکھا ان پر تیر کما ن سے حملہ ہوا ۔ حملہ کے بعد بھی ایلن کو سمندر کے کنارے ٹھلتے دیکھا گیا۔

قتل کے بعد قبائیلو ں نے نعش کو رسی سے باندھ کر گھسیٹ کر لے گئے اور سمندر کے کنارے ریت میں دبادیا۔یہ دیکھ کر مچھوارے بھاگ کھڑے ہوئے ۔ اگلے دن جب مچھوارے جب دوبارہ ادھر ائے تو ایلن کانعش کنارے پڑی دیکھائی دی مگر وہ نعش حاصل نہیں کرسکے۔

بعد ازاں پولیس نے ایلن کے ساتھ گئے مچھواروں کو گرفتار کرلیا۔