نئی دہلی:بی جے پی نے دعویٰ کیاہے کہ ہندوستان میں سب سے زیادہ مطلوب انڈورلڈ ڈان داؤ د ابراہیم کے یو اے ای میں 15,000کروڑ کے اثاثہ جات اس وقت ضبط کرلئے گئے حکومت ہندنے یواے ای کو مذکورہ اثاثہ جات کے متعلق ایک ڈوزیر پیش کیا ۔
اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہاکہ’’وزیرآعظم کی سب سے بڑی سفارتی کامیاب ہے‘ جس میں ہندوستان کو سب زیادہ مطلوب داؤد ابراہیم کی 15000کروڑ کی جائیدادیں ضبط کروائیں‘‘۔
ایک گرافک پوسٹ جس میں کہاگیاکہ’’ مودی کا ماسٹر سفارت اسٹورک صحیح نشانے پر لگا۔
Major diplomatic success of PM Modi: One of India's most wanted criminals, Dawood Ibrahim's properties worth Rs. 15,000 crore seized in UAE. pic.twitter.com/MMERwLoPO1
— BJP (@BJP4India) January 4, 2017
وزیراعظم نے یواے ای کو ( داؤد کی) جائیدادوں پر مشتمل فہرست حوالے کی تھی جب انہوں نے سال2015میں یواے ای کودورہ تھا او رساتھ میں داؤد کے خلاف ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیاتھا‘‘۔ بی جے پی اپنے دعوی کو مضبوط کرنے کے لئے میڈیا روپوٹ کا بھی حوالہ دیاہے۔
اس میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ حکومت داؤد ابراہیم کو ہندوستان لانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے