انوکھے اور لذیذ پکوان سیکھنے کے زرّین مواقع

ایس اے ایمپیرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں 11 جولائی کو ’کوکری کلاسیس‘ ، عالمی شہرت یافتہ شیف پونیت مہتا شرکت کرینگے

حیدرآباد۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست و فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کو پکوان کے نت نئے گُر سے واقف کرنے کیلئے چہارشنبہ 11 جولائی کو 10 بجے دن تا 2 بجے دن ایس اے ایمپیرئیل گارڈن ٹولی چوکی مین روڈ میں ’کوکری کلاسیس‘ کا اہتمام کیا گیا ہے جیسا کہ خواتین و لڑکیاں اس بات سے واقف ہیں کہ ادارۂ سیاست، خواتین و طالبات کو تعلیمی میدان اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے جوڑنے کے ساتھ ان میں پکوان کے نت نئے گُر پیدا کرنے شہر کے مختلف مقامات پر پکوان کلاسیس منعقد کررہا ہے جس کیلئے ادارۂ سیاست نے شہر کے معروف و مشہور شیفس کی خدمات حاصل کی ہیں، وہیں عالمی شہرت یافتہ شیف پونیت مہتا کی خدمات بھی حاصل کی ہے جنہوں نے اب تک ہوئے پکوان کلاسیس میں اپنی بے پناہ مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے خواتین و طالبات کو پکوان کے نت نئے طریقے سکھائے اور مزید سکھائیں گے تاکہ وہ اپنے گھروں میں اس کا عملی مظاہرہ کرسکیں۔ ’ماسٹر شیف‘ جنہیں حیدرآباد، مختلف ریاستوں اور عالمی سطح پر ہونے والے پکوان کا بہترین تجربہ ہے۔ پونیت مہتا جب پکوان کے دوران اس کی تفصیل بتاتے ہوئے پکوان کا آغاز کرتے ہیں تو تھوڑی ہی دیر میں ہال خوشبو سے مہک اُٹھتا ہے۔ ان میں پکوان کی ایسی بے پناہ صلاحیت و ہنر ہے جس کا کوئی جواب نہیں اور جن خواتین و لڑکیوں نے ان کی کلاسیس میں شرکت کی، وہ واقف ہیں کہ ان کا کلاسیس لینے کا انداز کس طرح کا ہے، بالخصوص چھوٹے بچوں کی ڈِشیس، ناشتہ کی ڈِشیس اور شام کے اوقات میں کھائی جانے والی ڈِشیس الغرض ہر قسم کے پکوان کا مظاہرہ اس ایک روزہ پکوان کلاسیس میں کیا جائیگا۔ خواتین و لڑکیوں کو شرکت کیلئے کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے، البتہ انہیں اپنا نام، عمر، قابلیت اور پتہ لکھ کر فون نمبر 8919493509 پر واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کرکے رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ اِسی بنیاد پر انہیں کلاس میں داخلے کی اجازت حاصل رہے گی۔ انتظامیہ نے خواتین و لڑکیوں سے اس بات سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ساتھ نوٹ بُک اور قلم ضرور رکھیں اور چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لائیں۔ پکوان کے اس مظاہرہ کو قریب سے دیکھنے کیلئے ایل ای ڈی اسکرین نصب کئے جائیں گے۔