جب سلمان خان نے بگ باس کے فیصلے کا اعلان کیاجس میں طئے کیاگیا تھا کہ انوپ جلوٹہ اور جسلین ماتھاروکو ایک موقع دیا جائے کہ دونوں میں سے کوئی ایک گھر میں رہے اورایک گھر چھوڑ کر چلا جائے ‘ جس کے بعد گھر والے او رشو دیکھنے والے دونوں ہی حیرت زدہ ہوگئے تھے۔
ممبئی۔پچھلے رات کو بگ باس کے گھر میں پیش ائے گھر سے بیدخلے کے واقعہ میں الجھن‘خدشات او رافرتفری کافی تھی۔ جب سلمان خان نے سریشٹی کو کم ووٹ ملنے کی وجہہ سے گھر چھوڑ کر جانے والی ظاہر کیا‘ جب دیوا گھر چھوڑنے کے لئے اپنی جگہ سے اٹھی تو انہیں بیٹھنے کے لئے کہاگیا۔
پھر ہونے نے سری شانت کو گھر چھوڑکر جانے والے کے طور پر ظاہر کیا۔ اور بالآخر انہوں تمام مذاق کے بعد پھر انوپ جلوٹہ اور جسلین کا نام لیتے ہوئے کہاکہ بطور جوڑی انہیں بہت ہی کم ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
سلمان خان نے یہاں تک بھی کہاکہ گھر کے باہر نہایت پرامن جوڑے کے طور پرمشہور ہونے والے دونوں کو بہت ہی کم ووٹ ملے ہیں جس سے وہ حیران ہیں۔
جب سلمان خان نے بگ باس کے فیصلے کا اعلان کیاجس میں طئے کیاگیا تھا کہ انوپ جلوٹہ اور جسلین ماتھاروکو ایک موقع دیا جائے کہ دونوں میں سے کوئی ایک گھر میں رہے اورایک گھر چھوڑ کر چلا جائے ‘ جس کے بعد گھر والے او رشو دیکھنے والے دونوں ہی حیرت زدہ ہوگئے تھے۔
مگر اعلان کے بعد جسلین کے رویہ نے سب کی آنکھیں کھڑی کردیں۔جب دیپکا ککر کی آنکھوں میں آنسو تھے اور کرن ویر چھوٹے بچے کی طرف بلک رہے تھے اس وقت جسلین پرامن دیکھائی دے رہی تھی۔
اس سے بھی زیادہ چونکا دینے والی حقیقت یہ بھی ہے کہ ایک مرتبہ جسلین نے جلوٹے کو گھر میں رکنے کے لئے کوئی زور نہیں دیا۔سلمان خان نے یہاں تک کہہ دیاسامعین کو بھی اس فیصلے کے متعلق اندازہ تھا او روہ جانتے تھے کہ آخری فیصلہ یہی ہوگا۔
مزید چونکا دینے والی بات یہ رہی کہ جسلین سے جلوٹا کودروازے تک چھوڑنے کے لئے بے چین دیکھائی دے رہی تھی۔
یہاں تک کے جسلین کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا کہ’’ چلئے ائے‘‘ بار بار وہ کہہ رہی تھی اور گیٹ تک لے جاکرچھوڑنے میں جلوٹہ کی مدد کررہی تھی۔جیسے ہی جلوٹہ گھر کے باہر نکلے سب خاموش ہوگئے ۔
مگر جسلین فوری طور پر شیواشیش کے ساتھ مذاق کرتے ہوئی نظر آنے لگی۔