انسانیت کے لئے پرودگار عالم کا انمول تحفہ’ماں‘۔ ویڈیو

اللہ تعالی نے تمام مخلوقات کے لئے لفظ ’ماں‘ کا انمول تحفہ دیا ہے۔ انسان ہوں یا پھر چرند وپرندماں تمام کے لئے جذبہ ایثار وقربانی کی ایک شاندار مثال ہے۔ خود تکلیف میں رہ کر اپنے بچوں کو آرام او رسہولت دینے والے ماں کا احترام لازمی ہے۔

ان دنوں سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں صاف طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مرغی بارش کے دوران اپنے بچوں کو پروں میں چھپاکر بارش کے پانی سے بچارہی ہے جبکہ وہ خود بارش کے پانی میں بھیگ رہی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ جانورہوں یا انسان لفظ ماں ہر قسم کی قربانی دے کر اپنے بچوں کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔

اللہ تعالی نے ماں کا رتبہ بھی اونچا کیاہے۔ جہاں پر پرودگار عالم نے ماں ک قدموں کے نیچے جنت رکھی ہے وہیں اللہ تعالی بھی اپنے بندوں سے سترماؤں سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ماں کا احترام دنیا او رآخرت میں رسوائی سے بچاتا ہے۔

ماں سے بدسلوکی نار جہنم میں جھونکے جانے کی وجہہ بن سکتا ہے۔ ماں وہ نام ہے جو خود تو تکالیف برداشت کرتی ہے مگر اپنی اولاد کو کبھی تکلیف ہونے نہیں دیتی ۔ جن کے ماں اور باپ بقید حیات ہیں ‘ انہیں چاہئے کہ اس موقع کو غنیمت جان کر ان کی خدمت کریں ‘ ان کا احترام کریں ۔

اور ان کی درازی عمر کے لئے دعائیں مانگیں۔ جن کے والدین اس دنیا میں نہیں ہیں ‘ اللہ تعالی سے دعا ہے پرودگار عالم ان کی مغفرت کرے۔ اس دل کو چھولینے والے ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کریں