ہندوستان کی آہنی خاتون کی حیثیت سے پہچانے جانے والی اندرا گاندھی کی ایک سوویں یوم پیدائش کے موقع پر روس نے شریمتی گاندھی پر مشتمل پوسٹل اسٹامپ جاری کیا‘ اندرا گاندھی 1966سے1977تک اور1980سے 1984تک ہندوستان کی وزیر اعظم رہی ہیں۔
اترپردیش کہ آلہ آباد میں نومبر19سال1917میں وہ پیدا ہوئی اور 1984میں فوت ہوئیں۔ آزاد ہندوستا ن کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہروکی وہ بیٹی تھیں۔اندرا گاندھی نے ہر وقت یو ایس ایس آر کے ساتھ دوستی کی پالیسی کو اپنا یاتھا‘ متعدد مرتبہ انہو ں نے اس ملک کا دورہ بھی کیا۔
سال1971میں پاکستان سے جنگ کی شروعات کے بعد اندرا گاندھی نے یو ایس ایس آر سے امن ‘ دوستی اور تعاون کے متعلق معاہدہ کیاتھا۔روس کے اس پوسٹل اسٹامپ میں اندرا گاندھی کا پوٹریٹ ہے اور پس منظر میں ہندوستان کا قومی پرچم ہے۔
You must be logged in to post a comment.